شمالی آئر لینڈ کے ہائی کورٹ نے برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے پر
روک لگانے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی پارلیمنٹ یا کوئی قانون
برطانیہ کی حکومت کے فیصلے کو الٹ نہیں سکتا۔ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اس بڑے سوال کو انگلش کورٹ
پر چھوڑ رہی ہے کہ
کیا برطانیہ کی حکومت کو یہ حق ہے کہ وہ برطانوی پارلیمنٹ کی منظوری کے
بغیر یورپی یونین کی لزبن ٹریٹی کی دفعہ 50 کا استعمال کرکے اس سے الگ ہو
جائے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم تھیرسا مے نے آئرلینڈ ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔